اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برداری پر واضح کرتا ہوں کہ بھارت نے فالس فلیگ آپریشن کیا تو پاکستان کا مضبوط جوابی ردعمل آئے گا اور پاکستان منہ توڑ جواب دے گا۔
وزیراعظم عمران خان کا اپنی ٹوئٹ میں خبر دار کیا کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کی غلطی بھی نہ کرے۔
انہوں نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر اقوام متحدہ (یو این) مبصر گروپ کی گاڑی پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے یہ قدم عالمی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہے۔
I am making absolutely clear to the int community that if India was to be reckless enough to conduct a false flag operation against Pakistan, it would confront a strong national Pakistani resolve & be given a befitting response at all levels of the threat. Make no mistake.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 20, 2020
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدام عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کا احترام نہ کرنا ظاہر کرتا ہے اور پاکستان بھارت کے اس جابرانہ رویے کی شدید مذمت کرتا ہے۔
In complete violation of int law, India's delib firing at LoC on UNMOGIP vehicle, despite clear UN markings & flying blue UN flag, shows India's total disregard for all int norms of acceptable state behaviour & respect for int law & UN. Pak strongly condemns this rogue behaviour.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 20, 2020
ؐوزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کو کساد بازاری، کسانوں کے احتجاج اور کورونا کے مسائل کا سامنا ہے، مودی حکومت اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کے خلاف فالس فلیگ آپریشن کر سکتی ہے اور مودی حکومت کی کسی بھی ممکنہ حرکت سے عالمی برادری کو آگاہ کر رہا ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ صرف اس سال بھارت نے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کی 3 ہزار خلاف ورزیاں کیں، بھارت نے جان بوجھ کر شہریوں کو بلااشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز بھارتی فوج نے اقوام متحدہ کے مبصرین اور ان کی گاڑی کو اس وقت جان بوجھ کر نشانہ بنایا جب وہ آزاد کشمیر کے گاؤں میں بھارتی فائرنگ کے متاثرین سے ملنے جا رہے تھے۔