پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران ایک روز میں ریکارڈ 111 ہلاکتیں

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک روز میں ریکارڈ 111 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جبکہ 2256 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے۔

ان 111 افراد میں سے 100 کی ہلاکت ہسپتالوں میں ہوئی جن میں سے 61 وینٹیلیٹر پر تھے۔

یہ پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کا سب سے ہلاکت خیز دن رہا، اس سے قبل 15 دسمبر کو ایک دن میں 105 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ 153 اموات 19 جون کو ہوئی تھیں۔

ملک میں اب تک کورونا وائرس سے 9668 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 465070 ماس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں