16

آئی جی خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد نعیم خان کا ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ

ڈی آئی خان (توقیر حسین زیدی) خیبر پختونخوا پولیس کے سربراہ ڈاکٹر محمد نعیم خان نے آج ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کا مختصر دورہ کیا۔

ڈی آئی خان پہنچنے پر پولیس کے ایک چاق و چوبند دستے نے آئی جی پی کو سلامی پیش کی۔بعد میں ڈی آئی جی ڈی آئی خان دار علی خٹک نے ریجن میں تعینات پولیس افسروں کا آئی جی پی کے ساتھ تعارف کرایا۔

بعد میں آئی جی پی کو ڈی آئی خان ریجن میں سیکورٹی کی مجموعی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

میٹنگ میں ڈی آئی جی ڈی آئی خان دار علی خٹک، ڈی آئی جی بنوں عبداللہ خان، ڈی پی او ڈی آئی خان محمد اقبال خان ، ڈی پی او ٹانک محمد عارف اور ایس پی سی ٹی ڈی شبیر مروت، ایس پی امان اللہ اور اے ایس پی ناصر محمود بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ آئی جی کا چارج سنبھالنے کے بعد کسی بھی ریجن کا یہ پہلا دورہ ہے۔

آئی جی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں طالبان دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے ایس ایچ او طاہر نواز کی عیادت کی۔

بازار کے دورے کے دوران آئی جی پی ڈیوٹی پر موجود بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار عنایت عرف ٹائیگر سے بھی ملے۔ اس دوران آئی جی پی نے مذکورہ بی ڈی یو اہلکار کو نقد انعام اور توصیفی سند سے بھی نوازا اور اُس کا حوصلہ بڑھایا۔

یاد رہے کہ مذکورہ اہلکار نے گزشتہ دنوں پروا تھانہ کی حدود میں دہشت گرد حملے کے بعد موقع پر چنگچی رکشہ میں موجود بارودی مواد کو ضایع کر کے بڑی تباہی سے بچایا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں