واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا میں کرسمس کے موقع پر علی الصبح ایک زور دار دھماکا سنا گیا جس کے نتیجے میں قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
واقعہ امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیش ویل میں پیش آیا جہاں ایک گاڑی میں دھماکا خیز مواد موجود تھا۔
Explosion in downtown Nashville was an "intentional bombing incident," according to emergency officials pic.twitter.com/uaHnxuJ4TN
— BNO News (@BNONews) December 25, 2020
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا صبح ساڑھے 6 بجے کے قریب ہوا اور دھماکا خیز مواد ایک گاڑی میں نصب تھا۔
https://twitter.com/disclosetv/status/1342520081344036865?s=19
دھماکے کے بعد فائربریگیڈ اور پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے اور علاقے کو سیل کردیا گیا ہے۔
دھماکے میں کسی شخص کے ہلاک ہونے کے حوالے سے کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے جبکہ تین زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔