پنجگور: فٹبال سٹیڈیم کے قریب دھماکا، 2 افراد ہلاک، 7 زخمی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے علاقے پنجگور میں فٹبال سٹیڈیم کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق بوائز ہائی سکول عیسیٰ پنجگور کے واقع فٹ بال گراؤنڈ کے اس وقت ہوا جب فٹ بال کا میچ ہو رہا تھا۔ دھماکے میں ابتدائی اطلاع کے مطابق 2 افراد ہلاک اور 8 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ دھماکے سے دو گاڑیاں بھی تباہ ہو گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر ۔ دیا گیا، شوائد اکھٹے کر لیے ہیں، تاہم دھماکے کی نوعیت کامعلوم نہیں ہوسکا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں