بلوچستان: ہرنائی میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ، نائب صوبیدار سمیت 7 اہلکار ہلاک، 6 زخمی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ جالاوان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، فرنٹیئر کور بلوچستان کے نائب صوبیدار سمیت 7 ایف اہلکار اور دو پرائیویٹ گارڈ ہلاک ہوگئے جبکہ چھ ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔

فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ حملہ گزشتہ شب کیا گیا تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کو پیچھے دھکیلتے ہوئے سات اہلکار ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کے علاوہ ناکہ بندی کی گئی ہے۔

بعض دیگر اطلاعات کے مطابق اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11 ہے۔ حملے کی ذمہ داری کالعدم عسکریت پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں