کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکا، کیپٹن سمیت 7 ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیکیورٹی فورسز گزشتہ روز ہونے والے حملے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن میں مصروف تھے۔
Same area #Another incident, searching vehicle of #Frontier Corps hit by a #land_mine in #Shahrag district #Harnai an officer of #Capt rank among seven soldiers were injured, #Harnai #Balochistan https://t.co/j6ugOSiR4C
— ???????? (@Info_Balochistn) December 27, 2020
واضح رہے کہ گزشتہ روز حملے میں سیکیورٹی فورسز کے سات اہلکار ہلاک اور دیگر چھ زخمی ہوگئے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں نائب صوبیدار گلزار، سپاہی فیصل، سپاہی عبدالوکیل، سپاہی شیر زمان، جمال، عبدالرؤف اور فقیر محمد شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تخریب کاروں کو فرار سے روکنے کیلئے علاقے کا محاصرہ کر لیا گیا اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔