برلن (ڈیلی اردو) جرمنی کے دارالحکومت برلن میں فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے کے صبح جرمنی کے دارالحکومت برلن میں فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے چار وں افراد کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ نامعلوم حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہیں۔ مسلح افسران کو جائے وقوعہ پر تعینات کردیا گیا۔