اسرائیل کا غزہ سے دو میزائل داغے جانے کا دعویٰ

مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج نے دعویٰ‌کیا ہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے فلسطینی مزاحمت کاروں نے یہودی کالونیوں پر دو میزائل داغے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے داغے گئے دو راکٹ اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام ‘آئرن ڈوم’ نے عسقلان کے علاقے میں ہدف تک پہنچنے سے قبل فضا میں مار گرائے۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل ‘کے اے این’ نے بتایا کہ راکٹ حملوں کےبعد غزہ کی سرحد پر موجود یہودی کالونیوں میں خطرے کے سائرن سنے گئے۔

غزہ کی پٹی میں کسی فلسطینی تنظیم نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں