پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 10 ہزار سے متجاوز

اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان میں بدھ کو کورونا سے مزید 55 افراد کی ہلاکت کے بعد اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ پاکستان میں 10 ہزار 47 افراد اس وبا کے باعث اب تک ہلاک ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے مزید 2155 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی کیسز چار لاکھ 77 ہزار سے بڑھ گئے ہیں۔

پاکستان میں بدھ کو 36 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2155 کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

پاکستان میں اب تک اس مہلک وبا سے صحت یابب ہونے والوں کی تعداد چار لاکھ 30 ہزار سے زائد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے 4619 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں