پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا۔ دونوں ممالک معاہدے کے تحت سال میں دو مرتبہ جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت معاہدے کے تحت سال میں دو مرتبہ یکم جنوری اور یکم جولائی کو جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کے حوالے جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرست کی گئی اور نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کے حوالے فہرستیں کی گئیں۔

زاہد حفیظ چودھری کے مطابق 319 بھارتی قیدی پاکستان میں موجود ہیں، جن میں 49 شہری اور 270 ماہی گیر قیدی شامل ہیں جبکہ بھارت میں 340 پاکستانی قیدی موجود ہیں جن میں 263 عام شہری اور 77 ماہی گیر شامل ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں