2020ء کے دوران اسرائیلی دہشتگردی میں 48 فلسطینی ہلاک

رام اللہ (ڈیلی ار) فلسطین میں اسیران اور شہدا فورم کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2020ء کے دوران اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 48 فلسطینی ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین اور 8 بچے شامل ہیں۔

فلسطینی شہدا و اسیران فورم کے سیکرٹری جنرل محمد صبیحات نے بتایا کہ پوری دنیا میں کورونا کی وبا نے انسانیت کو اپے حصار میں لیے رکھا۔ فلسطینی قوم کو کورونا کے ساتھ ساتھ اسرائیلی ریاست کے ظلم و تشدد کا بھی مسلسل سامنا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے حملوں میں گذشتہ برس ہلاک ہونے والوں میں بچے، خواتین اور معذور افراد بھی شامل تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فورم کو ملنے والی تفصیلات کے مطابق سال 2020ء کے دوران 48 فلسطینی ہلاک ہوئے۔ ان میں 36 غرب اردن اور 12 غزہ کی پٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین اور 46 مرد ہیں۔ ہلاک میں سب سے کم عمر 13 سالہ علی ایمن ابو علیا ہیں جنہیں 4 دسمبر 2020ء کو اسرائیلی فوج نے رام اللہ کے نواحی علاقے المغیر میں گولیاں ‌مار کر قتل کیا گیا۔

اس کے علاوہ 75 سالہ فلسطینی شہری سعدی محمود خلیل الغرابلی کو غزہ کی پٹی کے مشرقی علاقے الشجاعیہ میں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں