رام اللہ (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں دیر نظام کا محاصرہ کرنے کے بعد گھر گھر تلاشی کے دوران کم سے کم 15 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے سوموار کو علی الصباح دیر نظام کا محاصرہ کیا اور اس کے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران فلسطینی شہریوں کو زدو کوب کیا اور گھروں میں تلاشی کے دوران قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی اور نقدی اور زیورات لوٹ لیے۔
خیال رہے کہ ہفتے کی شامل شمال رام اللہ کے علاقے دیر نظام میں ایک یہودی خاتون آباد کار سر میں پتھر لگنے سے شدید زخمی ہوگئی تھی۔ اس واقعے کے بعد صہیونی فوج نے علاقے کا گھیرائو کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔