مہمند: پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی فائرنگ، ایف سی اہلکار ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی اردو) دہشت گردوں کی پاک افغان سرحد پار سے فوجی پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کا اہلکار ہلاک ہوگیا۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے سرحد پار سے ضلع مہمند میں بارڈر پوسٹ پر فائرنگ کی جس کا سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 25 سالہ ایف سی کا جوان فضل وحید شدید زخمی ہوا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فضل وحید شانگلہ سوات کا رہائشی ہے اور اس کی عمر 25 سال ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں