کراچی میں دہشت گردی کا خطرہ، تھریٹ الرٹ جاری

اسلام آباد (ڈیلی اردو) نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی (نیکٹا) نے کراچی میں دہشت گردوں کے حملے کا تھریٹ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

نیکٹا کی جانب سے ہوم سیکریٹری سندھ، آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کے نام جاری خط میں اس بات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے آنے والے دنوں میں شہر میں قائم اہم سرکاری دفاتر کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

جاری کردی الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ حملوں کے پیش نظر کسی بھی غیر معمولی واقعے کو قبل از وقت ناکام بنانے کے لئے سیکیورٹی کے فل پروف اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

پولیس ذرائع کے مطابق شہر میں دہشت گردی کے امکان کی اطلاع پر پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں