پاراچنار: شیعہ ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

پاراچنار (محمد صادق) طوری بنگش قبائل کی جانب سے کوئٹہ میں جاری دھرنے کے ساتھ اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کے واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں قبائلی ضلع کرم کے سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں اور ہزاروں کی تعداد میں قبائل نے حصہ لیا اور شہر کے تمام کاروباری ادارے بھی بند کردئیے۔

پریس کلب پاراچنار کے باہر مظاہرین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے طوری بنگش قبائل کے رہنما حاجی سردار حسین، علامہ یوسف حسین، حاجی عابد حسین، پیپلز پارٹی کے رہنما جلال بنگش، عامر عباس ایڈوکیٹ، سید نقی شاہ، علامہ باقر حیدری، علامہ ارمان علی اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ بار بار بلوچستان میں شیعہ ہزارہ قبائل کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کی ٹارگٹ کلنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان ملک نہیں چلا سکتے تو حکومت چھوڑ دیں کیونکہ عوام کی جان و مال کی ذمہ داری حکومت کی اولین فرائض میں شامل ہیں مگر حکومت اس فرائض کو پورا کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک چکے ہیں بار بار دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے کسی قسم اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں۔

رہنماؤں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کو شہید پیکج دینے کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں