خیبر پختونخوا: اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد گرفتار

کلایہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع اورکزئی کے علاقہ بلند خیل میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چھ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقہ بلند میں ٹل اسکاوٹس اور اورکزئی پولیس نے مشترکہ کارروائی کی، کارروائی کے دوران چھ دہشت گردوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق برآمد شدہ اسلحے میں 8 عدد ہینڈ گرنیڈ، سیکیورٹی فورسز کی وردیاں، کلاشنکوف و دیگر سامان شامل ہیں، گرفتار دہشت گردوں سے مزید تفتیش کے لئے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ ان دہشت گردوں نے گذشتہ روز آصف نامی شخص کو موت کے گھاٹ اتارا تھا، مقتول آصف علاقہ بلند خیل میں پی ٹی آئی کے یونین کونسل کے صدر تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں