مردان میں سی ٹی ڈی کی کارروئی، تحریک طالبان کا دہشت گرد گرفتار، 6 بم برآمد

مردان (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے اہم کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع مردان میں سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم رکن گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار دہشتگرد محمد یعقوب کے قبضے سے 6 کلو خودساختہ بم، 3 عدد ڈیٹونیٹر اور 6 گز وائر اور پرائما کارڈ برآمد کرلیے گئے۔ جبکہ مزکورہ ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں