کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت بازار میں دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق تربت میں سینما چوک کے قریب ایف سی چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پانچ افراد زخمی ہوگئے، دھماکے سے 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
#Exclusive Four settlers among five people were injured, injured were identified Mechanic Liaqat R/o Lodhra, Naeem R/o Bahawalpur Panjab, Naseeb Khan & Zeeshan Sindh & Zafar R/o Dashti Bazzar Turbat, #two vehicles damaged.#Turbat #Balochistan @zain91 https://t.co/ckN5naL0cG pic.twitter.com/2ck129XOJH
— ???????? (@Info_Balochistn) January 10, 2021
زخمیوں کی شناخت موٹر سائیکل مستری لیاقت ولد اللہ یار سکنہ لودھراں پنجاب، نصیب خان ولد مشکور علی سکنہ سندھ، نعیم ولد فاروق سکنہ بہاولپور پنجاب، ذیشان ولد محران سکنہ سندھ اور لیاقت ولد ظفر سکنہ دشتی بازار تربت سے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس اور ایف سی اہلکاروں دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جب کہ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔