ڈی جی خان (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے علاقے سے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ڈی جی خان کے تھانہ کوٹ چھٹا کے علاقے میں کارروائی کر کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان کے مطابق دہشت گرد صدیق اور وڈن شاہ حساس تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، ہینڈ گرنیڈ اور بارودی مواد برآمد کر کے انہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔