واشک: سڑک کنارے نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے بسیمہ میں سڑک کے کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کو ناکارہ بنادیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے تحزیب کاری کے غرض سے ریموٹ کنٹرول بم سڑک کنارے نصب کی تھی جس کے دریافت ہونے پر لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

بم کو ناکارہ بنانے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا، جس نے موقع پر پہنچ کر بم ناکارہ بنادیا۔

ذرائع کے مطابق بم 10 کلو سے زیادہ وزنی تھا جسے ریمورٹ کنٹرول کے ساتھ منسلک کیا گیا تھا۔

بم کے بر وقت پکڑے جانے پر قیمتی جانی نقصان ہونے سے رہ گیا اور دہشت گردی و تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ہو گیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں