لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاکستانی فوجی ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی ردو) بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ سے پاکستابی فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا۔

پاکستان فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے دیوا سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی، پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے بھارتی فوج کا جانی و مالی نقصان ہوا ہے جبک بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کا 28 سال کا سپاہی نبیل لیاقت ہلاک ہوا۔

نبیل لیاقت گوجرخان کا رہنے والا تھا۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی پوسٹوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا گیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں