عراق: امریکا کا بغداد پر فضائی حملے سے اظہارِ لاتعلقی

بغداد (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) امریکا نے عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوبی حصے میں مبیّنہ فضائی حملے سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے۔

بغداد میں امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’’ہم بغداد کے جنوب میں واقع جرف السخر کے نزدیک دھماکوں سے متعلق رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ہم یہ تصدیق کر سکتے ہیں کہ جرف السخر میں کوئی امریکی اہلکار یا اثاثہ موجود نہیں تھا اور اس مبیّنہ واقعہ میں امریکا ملوّث نہیں ہے۔‘‘

قبل ازیں عراقی وزیراعظم کے سکیورٹی میڈیا سیل کے ٹویٹر پر سرکاری اکاؤنٹ سے جاری کردہ بغداد میں سوموار کی شب ایک فضائی حملے کی تردید کی گئی ہے اور انھیں ’’نادرست‘‘ قرار دیا گیا ہے۔

میڈیا سیل نے کہا ہے کہ جائے وقوعہ سے دھماکوں کی آوازیں بجلی کے ٹاوروں سے آئی تھیں۔ انھیں داعش کے جنگجوؤں نے اپنے حملے میں نشانہ بنایا تھا۔

سکیورٹی فورسز نے اس حملے میں ملوّث مشتبہ افراد کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔ قبل ازیں سوموار کی شب متعدد رپورٹس میں یہ بتایا گیا تھا کہ یہ دھماکے امریکا یا اسرائیل کے فضائی حملوں کا نتیجہ ہوسکتے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں