جو بائیڈن مسلم ممالک پر سفری پابندیوں کے خاتمہ سمیت درجنوں احکامات پر دستخط کرینگے

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا کے نومنتخب صدر جو بائیڈن اپنی صدارت کے پہلے روز مسلم ممالک پر سفری پابندیوں کے خاتمے، پیرس ماحولیاتی معاہدے میں دوبارہ شمولیت کے علاوہ درجنوں ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کریں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق بائیڈن 20 جنوری کو عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد پہلے ہی روز متعدد ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جن میں ٹرمپ کی جانب سے لگائی گئی مسلم ممالک کے خلاف سفری پابندیوں کے خاتمے، پیرس ماحولیاتی معاہدے میں دوبارہ شامل ہونے، کورونا وبا کے دوران غیرملکی طلبہ کی بے دخلی روکنے اور تمام وفاقی عمارتوں میں ماسک کی پابندی کے احکامات شامل ہوں گے۔

بائیڈن اپنے دور صدارت کے پہلے 100 روز میں کانگریس میں امیگریشن سے متعلق جامع منصوبہ پیش کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں جس کے تحت امریکا میں دستاویزات کے بغیر موجود لاکھوں تارکین وطن کے لیے امریکی شہریت ملنے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں