سعودی عرب: ریاض میں فائرنگ سے 2 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 3 افراد ہلاک

ریاض (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پولیس اور ایک ملزم کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں یرغمال بنایا گیا ایک شٌخص ہلاک اور دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے یرغمال بنانے والے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ منگل کی صبح الریاض کے مشرقی میں المعیزیلہ کالونی میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اپنی اہلیہ کے بھائی کو یرغمال بنانے اور اسے قتل کی کوشش کی۔ اطلاع پر جائے وقوعہ پر چھاپہ مارا تو ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

الریاض کے علاقے کے پولیس ترجمان میجر خالد الکریدس نے بتایا کہ منگل کی شب دو بجے پولیس کو اطلاع دی گئی کہ ایک شخص نے اپنے ایک قریبی عزیز کو یرغمال بنا لیا ہے اور وہ اسے قتل کرنا چاہتا ہے۔ پولیس نے المعیزیلہ کالونی میں ایک مکان پر چھاپہ مارا تو ملزم نے پولیس کو دیکھتے ہی کلاشنکوف سے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں یرغمال شخص اور دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ایک اہلکار کو گولیاں لگی ہیں تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں