بلوچستان: سبی میں دھماکا، 4 سیکیورٹی اہلکار ہلاک، 5 شدید زخمی

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی میں بم کے ایک دھماکے میں چار سیکورٹی اہلکار ہلاک اور پانچ شدید زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی کے نواحی پہاڑی علاقے سانگان میں فورسز کی بم ڈسپوزل ٹیم کے قریب ہونے والے بارودی سرنگ کے دھماکے میں فرنٹیئر کور کے چار اہلکار ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم معمول کی سرچ اور آپریشن میں مصروف تھی کہ بارودی سرنگ پھٹ گئی جس کے نتیجے میں ایوب، جمال، معروف اور عمران ہلاک نامی اہلکار ہلاک ہو گئے اور دیگر پانچ اہلکار شدید زخمی ہوگئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

لاشیں اور زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ سانگان میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کیا ہے اور کوئٹہ سے مزید نفری بھی علاقے میں روانہ کر دی ہے۔

دوسری جانب بلوچ لبریشن آرمی “بی ایل اے” نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

بی ایل اے اس سے قبل بھی بلوچستان میں ہونے والے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکی ہے۔ کراچی میں ہی چین کے قونصل خانے پر تین برس قبل (28 نومبر 2018) ہونے والے حملے کی ذمہ داری بھی اسی تنظیم نے قبول کی تھی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں