کراچی میں دہشتگردی کا خطرہ، تھریٹ الرٹ جاری

کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر نیکٹا نےہائی الرٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ برائے انسداد دہشتگردی (نیکٹا) نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ، رینجرز اور دیگر اہم اداروں کو مراسلہ لکھ دیا۔

نیکٹا کی جانب سے جاری مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ غیر ملکی ایجنسیاں کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں اور شہر کے اہم سرکاری دفتر یا عمارت کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، دہشت گرد تنظیمیں کراچی میں دہشتگرد کارروائیوں کا منصوبہ بنا چکی ہیں، اس حوالے سے ادارے حفاظتی اقدامات کرلیں۔

نیکٹا نے خطرے سے متعلق محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ اور رینجرز حکام کو مطلع کر دیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں