باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروئی، تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشت گرد ہلاک

خار (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کارروائی باجوڑ کی تحصیل اتمان خیل میں کی گئی۔

سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد مارے گئے۔

مارے جانے والے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور بارودی مواد برآمد کیا گیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں