کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار

کراچی (ڈیلی اردو) انسداد دہشت گردی کے محکمہ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں بدامنی پھیلانے کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی آپریشن کی طرف سے کراچی کے علاقے ایف سی ایریا میں کارروائی عمل میں لائی گی، جس کے نتیجے میں ایم کیو ایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کی شناخت زاہد علی اور وسیم کے نام سے ہوئی۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ملزمان پولیس کلنگ اور جرائم کی دیگر سنگین وارداتوں میں پولیس کو ملطوب تھے، جنہوں نے پولیس کانسٹیبل خالد احمد کو جوہرآباد بھائی جان چوک پر ہلاک کیا تھا، ٹارگٹ کلنگ کے بعد ملزمان کانسٹیبل کی ایس ایم جی بھی اپنے ہمراۃ لے گئے تھے، اس کے علاوہ ملزمان مزید 30 سے زائد سنگین نوعیت کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، دوران تفتیش ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع کی گئی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں