کراچی: کالعدم تنظیم سندھودیش ریولیشنری آرمی کا مبینہ دہشت گرد گرفتار

کراچی (ڈیلی اردو) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کرتے ہوئے سندھی آزادی پسند کالعدم تنظیم سندھودیش ریولیشنری آرمی کا مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گزشتہ روز کامیاب کارروائی کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھی آزادی پسند کالعدم تنظیم سندھودیش ریولیشنری آرمی کا مبینہ دہشت گرد سرکاش علی عرف سنی کو گرفتار کرلیا ہے۔

مبینہ دہشت گرد نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ اسے اور اسکے 12 ساتھیوں کو افغانستان اور پاکستان کے صوبے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کی تربیت دی گئی ہے جبکہ اس دوران ایک ویڈیو بھی ہے جس میں سرکاش علی کو دیگر ساتھیوں سمیت بلوچستان کے کسی نامعلوم مقام پر کھانا بناتے دیکھا جاسکتا ہے جس میں سرکاش آزادی کی باتیں کرتا دیکھا جاسکتا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں