ریاض (ڈیلی اردو) سعودی سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں نے دو بار سعودی سرزمین پر حملے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق بارودی مواد سے لدی ایک کشتی کو سعودی فورسز نے بحیرہ احمر میں نشانہ بنا کر تباہ کردیا جو ممکنہ طور پر سعودی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے بھیجی گئی تھی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی فورسز نے ایک یمنی ڈرون کو بھی مار گرایا جو حوثی باغیوں کے علاقے سے سعودی حدود میں داخل ہوا تھا۔