عراق: داعش کے حملے میں حشدالشعبی کے 11 رضا کار ہلاک

بغداد (ڈیلی اردو) عراق میں داعش کے حملے میں رضا کار فورس حشدالشعبی کے 11 ارکان ہلاک ہو گئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش کے ایک گروپ نے دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع صوبے صلاح الدین میں حملہ کیا۔

ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں نے عراق کے صوبہ صلاح الدین کے انتظامی مرکز تکریت کے مشرق میں حشد الشعبی کے مرکز کو رات کی تاریکی میں ہلکے ہتھیاروں کی مدد سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 11 رضاکار فورس کے 11 ارکان ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ عراق میں 2 روز پہلے بھی خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں 32 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں