کراچی سے تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشت گرد گرفتار

کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے قیوم آباد سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے تین مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے دستی بم، آوان بم اور اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

رات گئے ڈیفنس پولیس نے خفیہ اطلاع پر قیوم آباد کے علاقے میں ایک کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ ملزمان سے دودستی بم، آوان بم اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

گرفتار دہشت گردوں میں روح خان، خیراللہ اور کریم اللہ شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں دہشت گردی کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ ملزمان سے مزید تفیش جاری ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں