سرینگر: بھارتی کشمیر میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، کرنل ہلاک، دوسرا زخمی

سری نگر (ڈیلی اردو) بھارتی کشمیر میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، ایک پائلٹ ہلاک، دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر گرنے کا واقعہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع کھٹوعہ کے علاقے لکھن پور میں پیش آیا۔ حادثے میں شدید زخمی ہونے والے پائلٹ کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے جبکہ ہلاک پائلٹ کرنل کی لاش مردہ خانے منتقل کی گئی ہے۔

اسی ماہ ریاست راجھستان میں بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ بھی گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں