کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں کاؤنٹر ٹیریرزم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیریرزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے آج یہاں قومی شاہراہ پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، کوئٹہ سے خضدار چلنے ولی مسافر وین گاڑی سے دس ہینڈ گرنیڈ برآمد کرلیا گیا، جو کہ گاڑی میں ایک ٹائر میں چھپائے گئے، دستی بم دہشت گردی کی غرض سے لائے گئے تھے، جو کہ تخریب کاری میں استعمال کیئے جانے تھے تاہم سی ٹی ڈی نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے کسی بھی دہشت گردی کو ٹالنے میں کامیاب ہوگئی، اس موقع پر دو ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے، دہشت گردی کے اس منصوبہ بندی اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کیئے جانے کا ایف آئی آر درج کر کے سی ٹی ڈی نے مذید تحقیقات و تفتیش شروع کردی۔