کوئٹہ (بیورورپورٹ) لیویز فورس نے بلوچستان میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان لیویز فورس کے کوئیک ریسپانس فورس نے خفیہ اطلاع پر مستونگ کے علاقے دشت متورہ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرکے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق اسلحے میں 5 آر پی جی لانچرز اور 20 راکٹس، 2 ایل ایم جی اور 4 ہزار راؤنڈز بھی برآمد کئے گئے۔ اس کے علاوہ ڈیٹونیٹرز اور مختلف نوعیت کا گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا گیا۔