پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں سینٹرل جیل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کائونٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے انسپکٹر خوشدل خان ہلاک اور دو اہلکار زخمی ہوگئے۔
سنٹرل جیل پشاور کے پاس نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے انسپکٹر خوشدل خان شہادت کے مرتبے پر فائز ہوگئے۔ pic.twitter.com/2QvZX10pUf
— KP Police (@KP_Police1) January 30, 2021
کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) عباس احسن کا کہنا ہے کہ پشاور جیل کے سامنے دو افراد نے کلاشنکوف اور پستول سے انسپکٹر خوشدل خان کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سی ٹی ڈی کے انسپکٹر موقع پر ہلاک ہوگئے۔
ان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں 2 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں سرکاری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
سی سی پی او پشاور کا کہنا ہے کہ پولیس کو جائے وقوعہ سے خالی خول اور دیگر اہم شواہد ملے ہیں۔