خیرپور (نمائندہ ڈیلی اردو) کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور سے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی سکھر کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد ضمیر کا تعلق کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی سے ہے اور دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیاکہ اس نے دہشت گردی کی تربیت پڑوسی ملک سے حاصل کی۔
ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد نے اعتراف کیا کہ لوگوں کو اکسا کر پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں استعمال کیا۔
حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد ایف سی کی چیک پوسٹوں پر حملے سمیت متعدد دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ دہشت گرد سے بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔