بلوچستان: ایف سی تعیناتی کی مدت میں مزید 6 ماہ کی توسیع

کوئٹہ (ڈیلی اردو) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ سمیت صوبے کے بعض دیگر اضلاع میں ایف سی کی تعیناتی کی مدت میں مزید چھ ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ نے محکمہ داخلہ و قبائلی امور کی جانب سے بجھوائی گئی سمری پریہ منظوری یکم جنوری 2019 سے 30جون 2019 تک کی مدت کے لئے دی ہے۔

وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد ایف سی امن وامان برقرار رکھنے کے لئے مقررہ مدت تک اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں