اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 مطلوب کمانڈروں سمیت 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقے شیراتلہ بوبلی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس آپریشن میں دو اہم کمانڈروں سمیت چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ ہلاک دہشت گردوں میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کمانڈر امداد اللہ عرف ڈانگے اور رسول نواز عرف اسلام اللہ شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق 2 دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔
ذرائع مطابق فائرنگ کے دوران 2 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کر دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت شہریوں، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی ٹارگٹ کلنگ، آئی ای ڈی دھماکوں، اغواء برائے تاوان سمیت دیگر واقعات میں ملوث تھے۔