تُونس: الجزائر کی سرحد کے قریب دھماکا، 4 فوجی ہلاک

تُونس (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) تُونس میں الجزائر کی سرحد کے نزدیک واقع پہاڑی علاقے میں دھماکا خیز مواد کے دھماکے سے چار فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

تُونس کی وزارت دفاع کے ترجمان محمد ذکری نے بدھ کو ایک بیان میں ان فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ تُونس کے شہر قصرین کے نزدیک واقع پہاڑی علاقے مغیلہ میں ایک جنگجو گروپ کے مسلح ارکان برسرپیکار ہیں اور تُونسی فوج گذشتہ چند سال سے ان کے خلاف لڑرہی ہے۔

اس کے علاوہ بھی تُونس کے دشوار گذاردوسرے پہاڑی علاقوں میں چھوٹے چھوٹے مختلف انتہا پسند گروپوں کے جنگجو روپوش ہیں اور وہ گاہے گاہے سکیورٹی فورسز پر حملے کرتے رہتے ہیں لیکن وہ حالیہ برسوں کے دوران میں اپنی کمین گاہوں سے باہر کوئی بڑا حملہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

گذشتہ سال جنگجوؤں نے دارالحکومت تُونس میں امریکی سفارت خانے پر خودکش حملے کی کوشش کی تھی۔اس بم حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا تھا۔اس کے چند ماہ کے بعد حملہ آوروں نے سوسہ شہر میں دو سکیورٹی افسروں کو چاقو گھونپ دیا تھا۔

اکتوبر 2020ء میں ایک تُونسی تارکِ وطن نے فرانس میں ایک چرچ میں تین افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں