کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا، دھماکا کوئٹہ کے علاقے انسکمب روڈ پر ہوا۔
ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر ارباب کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہلاک 2 افراد کی لاشیں اور 4 زخمی سول ہسپتال لائے گئے ہیں۔
دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔ دھماکے کی سی سی ٹی وی وڈیو سامنے آئی ہے جس میں ٹرک کے قریب دھماکے کے بعد راہگیروں کو بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا۔