کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے صوبائی داراکحکومت کابل میں یکے بعد دیگرے 3 دھماکوں کے نتیجے میں دو ہندووں سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ پانچ ہندو زخمی ہوگئے۔
کابل پولیس کے مطابق پہلا دھماکا کابل کے علاقے دھماکا باغ قاضی میں ایک دکان میں ہوا جس کی تفتیش کے سلسلے میں پولیس موبائل وہاں پہنچی اور متعدد افراد بھی جمع تھے کہ ایک اور زور دار دھماکے کی آواز آئی جس میں دو ہندو موقع پر ہی ہلاک اور دیگر پانچ ہندو شدید زخمی ہوگئے۔
کابل میں ہی ایک اور مقام پر نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس موبائل پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا جب کہ دیگر اہلکاروں کو معمولی چوٹیں آئیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Islamic State Khorasan (ISKP) has claimed responsibility for today's IED blast in Kabul which targeted Hindus. #Afghanistan pic.twitter.com/UcKrUOF3AP
— FJ (@Natsecjeff) February 6, 2021
دوسری جانب عالمی دہشت گرد تنظیم (دولت اسلامیہ) داعش نے ہندوؤں پر ہونے والے بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔