اسلام آباد(ڈیلی اردو) نیب نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔
نیب نے آغا سراج درانی کو آمدن سے زائد اثاثوں اور فنڈز میں خردبرد کے الزام میں گرفتار کیا۔ سپیکر سندھ اسمبلی کو نیب راولپنڈی منتقل کر دیا گیا،انہیں کچھ دیر بعد احتساب عدالت پیش کر کے راہداری ریمانڈ لیا جائے گا۔
نیب ذرائع کے مطابق، آغا سراج درانی کی کراچی، حیدر آباد اور سکھر میں جائیدادیں ہیں، سپیکر سندھ اسمبلی نیب کو اپنی جائیدادوں کے ذرائع آمدن سے متعلق مطمئن نہ کرسکے۔
سراج درانی اور ان کے گھر کے 11 افراد کے نام پر ساری جائیدادیں ہیں، نیب نے ایس ای سی پی سے آغا سراج درانی اور اہلخانہ کی کمپینوں کا ریکارڈ بھی لے لیا۔