کراچی: افغان انٹیلی جنس کے ملزمان ریمانڈ پر ‘سی ٹی ڈی’ کے حوالے

کراچی (ڈیلی اردو) انسداد دہشت گری کی عدالت نے شاہ لطیف سے افغان انٹیلی جنس کے گرفتار ملزمان کو 20 فروری تک جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے منتظم جج نے شاہ لطیف سے افغان انٹیلی جنس کے گرفتار 5 ملزمان کو بسم ﷲ عرف حاجی لالہ، محمد قاسم عرف حاجی صدیق، زاہد ﷲ عرف حاجی سلیمان، انعام ﷲ عرف بلال اور گل محمد کو 20 فروری تک جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا اور آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کے خلاف آٹھ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان کا تعلق افغان انٹیلیجنس سے ہے اور را کے لیے کام کررہے تھے، ملزمان ’’را‘‘ کے ساتھ مل کر شہر میں دہشت گری کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

سی ٹی ڈی نے عدالت سے ملزمان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی ، جس پر عدالت نے 20 فروری تک ملزمان کو ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں