ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا

‏ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کڑی شموزئی کے قریب منگل میں آرمی کانوائے کی گشت کرنے والی گاڑی کے قریب آئی ڈی دھماکا ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے سے گاڑی کو نقصان پہنچا ہے تاہم اس واقعہ کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسے علاقے میں پولیس گشت پر حزب الاحرار کے دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔ حملے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور ایس ایچ او سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے تھے

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں