کولمبو (ڈیلی اردو) چند روز قبل خبریں سامنے آ رہی تھیں کہ کورونا وائرس کے باعث سری لنکا میں ہلاک ہونے والے مسلمانوں کو تدفین کی بجائے جلایا جا رہا ہے، تاہم سری لنکا کی حکومت نے مہلک وباء سے چل بسنے والے مسلمانوں کی میتوں کو دفنانے کی اجازت دیدی ہے۔
Prime Minister Mahinda Rajapaksa told in Parliament that government will allow burials for COVID19 victims. @PresRajapaksa ????https://t.co/gCSHODtqg2 #LKA #SriLanka #StopForcedCremations @NewsCenterLk
— Sri Lanka Tweet ???????? (@SriLankaTweet) February 10, 2021
سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسا نے پارلیمنٹ میں مسلم ارکان کی جانب سے لاشوں کی تدفین سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے یقین دلاتے ہوئے بتایا کہ کورونا کے باعث ہلاک ہونے والے مسلمانوں کی میتوں کو تدفین کی اجازت دیدی ہے۔
Sri Lanka to allow COVID-19 burials for Muslims after outcry over "discrimination" https://t.co/NTTJrQP2kg pic.twitter.com/YgjyBmh3HQ
— Al Jazeera English (@AJEnglish) February 10, 2021
یاد رہے کہ گزشتہ سال سری لنکن حکومت نے کورونا وائرس کے باعث ہلاک افراد کی لاشوں کو دفنانے پر پابندی لگاتے ہوئے انہیں جلانے کا حکم دیا تھا، سری لنکن حکومت کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو دفنانے سے زیر زمین پانی گندہ ہوجائے گا۔
سری لنکن حکومت کی جانب سے تدفین پر پابندی لگائے جانے کے بعد نہ صرف مسلمان بلکہ دیگر مذاہب کے افراد کی جانب سے شدید احتجاج دیکھنے میں آیا تھا، اقوام متحدہ کی جانب سے بھی اس پابندی پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔