عراق اور شام کی سرحد پر ایک قافلے پر اسرائیلی بمباری

حیفا (ڈیلی اردو) شام کے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ عراق اور شام کی سرحد پر ایک قافلے کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ حملہ مبینہ طور پر اسرائیل کی طرف سے کیا گیا ہے۔

عبرانی نیوز ویب پورٹل ‘واللا’ کے مطابق یہ ایک غیر متوقع حملہ ہے جو دن دیہاڑے عراق اور شام کی سرحد پر کیا گیا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق یہ حملہ عراق سے ایرانی اسلحہ کی شام منتقلی روکنے کی ایک فوری کوشش تھی۔

عراق کے ایک سیکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ سرحدی شہر القائم سے شام کی سرزمین داخل ہونے والے ایک فوجی قافلے کو بمباری میں تباہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فوجی قافلہ جمعرات کی صبح کو عراق سے شام کی طرف روانہ ہوا تھا۔ قافلہ نکلنے کے چند منٹ کے بعد نامعلوم طیاروں نے اس پر بمباری کردی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں