لاہور: جماعت اکبری کے نائب امیر سمیت دو افراد کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج

لاہور (اے ڈی شہزاد) صوبہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جماعت اکبری کے نائب امیر سمیت دو افراد کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاپور پولیس نے جماعت اکبری “عالمی” پاکستان کے ضلعی نائب امیر ہارون ایوب اور سلامت منشا کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کر کے پولیس نے ایک ملزم سلامت منشا کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملزمان کے خلاف درج مقدمے میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 295 بی، 295 سی اور 295 اے کو شامل کیا گیا ہے۔

مذکورہ مقدمہ ماڈل ٹاؤن تھانے میں ہارون احمد نامی شخص کی شکایت پر درج کیا گیا۔

ایف آئی آر نمبر 61/21 کے مطابق ملزمان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے توہین مذہب کی ہے۔

دوسری جانب جماعت اکبری کے ترجمان فیاض رضا اکبری نے نمائندہ ڈیلی اردو کو بتایا کہ مقدمہ ذاتی رنجش اور جماعت اکبری عالمی پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جماعت اکبری کے امیر علامہ بشارت مغل اور جماعت اکبری دنیا بھر میں محبت، امن اور مذہبی رواداری کے داعی اور نمائندہ ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ توہین رسالت کا مقدمہ جماعت اکبری اور ہارون ایوب کے خلاف رنجش اور ذاتی عناد کا نتیجہ ہے۔

ہارون ایوب ہر گز توہین مذہب کے مرتکب نہیں ہوئے ہیں۔ یہ جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ ہے اسے فورا طور پر خارج کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں