بلوچستان: ایرانی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 15 افراد ہلاک، متعدد زخمی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے سرحدی علاقے میں ایرانی سیکیورٹی فورسز پاسداران انقلاب کی فائرنگ سے 15 سے زائد افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

فائرنگ کا واقعہ مشرقی و مغربی بلوچستان کے سرحدی علاقے حق آباد کے مقام پر پیش آیا ہے جس میں اب تک اطلاعات کے مطابق پندرہ افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی و ہلاک ہونے والوں میں اکثریت کا تعلق تیل کے کاروبار سے منسلک افراد سے ہے۔

بتایا جارہا ہے گذشتہ روز سے ایرانی سیکیورٹی فورسز کا تیل کے کاروبار کرنے والے گاڑیوں پہ اندھا دھند فائرنگ کی گئی اور فائرنگ واقعہ کے بعد بارڈر کو مکمل طور پر بند کردیا گیا۔

گزشتہ روز ایران پاکستان سرحدی علاقے میں ہونے والے واقعہ کے خلاف ایرانی سرحدی علاقے سراوان میں احتجاجی مظاہرے، مظاہرین نے انتظامی آفس میں توڑ پھوڑ کے بعد متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں